ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سرکاری اسکولس میں ایل کے جی اور یو کے جی کلاسس کا انتظام کرنے کا مطالبہ

سرکاری اسکولس میں ایل کے جی اور یو کے جی کلاسس کا انتظام کرنے کا مطالبہ

Sun, 14 May 2017 12:07:55    S.O. News Service

چنتامنی:14 /مئی(ایس او نیوز؍محمد اسلم)تعلیمی سال کا آغاز ہونے جارہا ہے اس سال سرکاری اسکولوں میں ایل کے جی اوریو کے جی کلاسس کو بھی شروع کیا جائے یہ مطالبہ کرناٹکا پرائمری ٹیچرس اسوسی ایشن کے ریاستی صدر بسوراج گورکیرے نے کیا ۔

آج یہاں کے پتراکرترا بھون میں منعقد آخباری کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نجی(پرائیویٹ)اسکولس میں ایل کے جی اور یو کے جی ہونے کے وجہ سے والدین اپنے چھوٹے بچوں کو سرکاری اسکولوں میں داخلہ نہ کراتے ہوئے نجی اسکولوں میں داخلہ کروارہے ہیں اس سے سرکاری اسکولوں میں بچوں کی تعداد گھٹتی جارہی ہے اسلئے حکومت کو چاہئے کہ فوراََ سرکاری اسکولوں میں بھی ایل کے جی اور یو کے جی کلاسس کا انتظام کیا جائے ۔

انہوں نے کہا ٹیچرس کے بیشتر مسائل ہے ان کے مسائل کو حل کرنے کے لئے حکومت کو فوری آگے آنا ہوگا جبکہ ریاست میں جہاں کہیں بھی سرکاری اسکولس میں ٹیچرس لے سیٹ خالی ہے انھیں بھرتی کیا جانا چاہئے اس موقع پر پرائمری ٹیچرس اسوسی ایشن کے ضلعی صدر اے۔نارائن سوامی تعلقہ صدر آر۔اشوک کمار ضلع جنرل سکریٹری فخرو صاحب بی جناردھن ریڈی کے این وسنتا ریڈی بی آر سی منجوناتھ ایم۔اے۔پرکاش سمیت کئی ٹیچرس شریک رہے۔


Share: